counter easy hit

پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

Pakistan and Afghanistan had to suffer a lot of long-term conflicts, Army Chiefپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طویل تنازعات سے پاکستان اور افغانستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر خطے میں امن کا راستہ تلاش کرنا ہے، شک و شبہات منفی چیزوں کو ہوا دیتے اور بھٹکانے والوں کو فائدہ دیتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ اعلی سطح پر مذاکرات کیے گئے اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق آئیڈیاز شیئر کیئے گئے۔ وفد میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ معصوم ستانکزئی، افغان آرمی چیف محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے حضرت عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔ پاکستانی مذاکراتی وفد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ دولتانہ بھی شامل تھیں۔

دونوں ممالک کے حکام نے حال ہی میں طے پانے والے افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی۔ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف ورکنگ گروپس جلد قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

افغان وفد نے تعاون بہتر بنانے سے متعلق پاکستانی اقدام کو سراہا۔ افغان قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ افغان وفد نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی جو جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبول کرلی۔