counter easy hit

سفیر پاکستان منظور الحق کے اعزاز میں فریاد چوہدری کی جانب سے عشائیہ

Manzoor ul Haq Dinner

Manzoor ul Haq Dinner

الریاض (جاوید اختر جاوید) معروف پاکستانی صنعت کار چوہدری فریاد احمد کی جانب سے گزشتہ روز عربی ثقافتی ریستوران میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب منظور الحق کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا۔ اس مو قع پر سفارتکار، سیاستدان، سرمایہ کار، تاجر اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔

حمد و ثناء کے بعد جاوید اختر جاوید نے سفیر پاکستان اور دیگر شرکاء محفل کا استقبال کرتے ہو ئے کہا۔ ۔ ۔

آپ آئے ہماری محفل میں دولت دید مل گئی ہم کو
بعد مدت کے آج ایسا لگا ساعتِ سعید مل گئی ہم کو

میزبان چوہدری فریاد احمد نے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کا ہماری محفل میں آنا باعثِ صد افتخار ہے اور وطن عزیز کیلئے آپ کی کو ششوں کو پاکستانی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سفیر پاکستان نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہم وطنوں کی تقریب میں شریک ہو کر خو شی محسوس کرتا ہوں۔

انھوں نے میزبان چو ہدری فریاد احمد کی تعریف کرتے ہو ئے کہا وہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں کامیاب ہو تے ہیں اور انھوں نے کہا پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد بہت ضروری ہے اور ہمیں مل جل کر وطن عزیز کا وقاربلند کرنے کیلئے ہم وقت تیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی یہاں کے مقامی تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینی چاہیے۔

انھوں نے اس مو قع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ چین کا پاکستان میں 46 ارب سرمایہ کاری اہم پیش رفت ہے۔ جو دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہو ئے سفیر پاکستان نے کہا یہ روابط تاریخی اور مثالی ہیں جو اخوت اور ایمانی جذبے سے بندھے ہو ئے ہیں۔ اور ہر آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے دست و بازو رہے ہیں۔