counter easy hit

پاکستان افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) افغان پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

دونوں ملک مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ افغانستان کے عوام پاکستانیوں کےدل میں بستے ہیں۔ وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لیے مفید ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کیخلاف اپنی سرزمین ہر گز استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ضرب عضب نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

دونوں ملک مضبوط سیاسی تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ افغانستان کے عوام پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں۔