counter easy hit

پاکستان کو معلومات دینے کا الزام، مقبوضہ کشمیر میں مسلمان ڈی ایس پی برطرف

Pakistan accused of Information, DSP fired Muslims in Kashmir

Pakistan accused of Information, DSP fired Muslims in Kashmir

سری نگر: پاکستان کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے ایک مسلمان ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈائریکٹر جنرل پولیس، راجندر کمار نے بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات پر ڈی ایس پی آرمڈ پولیس کنٹرول روم، تنویر احمد کو پاکستانیوں سے رابطوں کے شبے میں معطل کردیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تنویر احمد پر الزام ہے کہ وہ کنٹرول روم میں اپنی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد پار پاکستانی ایجنٹوں سے رابطے میں مصروف تھا اور انہیں مقبوضہ وادی سے متعلق ’’حساس معلومات‘‘ فراہم کررہا تھا۔ البتہ راجندر کمار کا کہنا ہے کہ یہ غفلت کا معاملہ دکھائی دیتا ہے۔

تنویر احمد کا مؤقف ہے کہ ایک مہینہ پہلے اسے کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی اور کال کرنے والے نے اپنا تعارف آرمی کمانڈر کے طور پر کروایا اور مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ مگر تنویر احمد نے یہ معلومات فراہمکرنے سے پہلے اپنے نگراں، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سے اجازت حاصل کی۔

اس کارروائی سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے نزدیک ہندوستان میں رہنے والا ہرمسلمان مشکوک ہے چاہے اس کا تعلق کسی اعلی سرکاری ملازمت ہی سے کیوں نہ ہو؛ اور چاہےوہ صرف نام کا مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

بادی النظر میں ایسا بھی لگتا ہے جیسے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ تشدد اور انسانیت سوزمظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کےلئے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں اور فوجی دستوں کو مسلمانوںسے پاک کرنا چاہتی ہے اور ان کی جگہ شدت پسند، متعصب اور سفاک ہندو اہلکاروں کو بھرتیکرنے کی خواہش مند ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website