counter easy hit

اقوام متحدہ کی ورلڈ پاپولیشن ڈے رپورٹ, پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک

اسلام آباد(یس اردو نیوز)اقوام متحدہ کی عالمی یوم آبادی پرجاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا کے بعد آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی گیارہ جولائی 2020 میں 22 کروڑ دس لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد مملکت خداداد نے آبادی کےلحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے. اقوام متحدہ کےمطابق جولائی 1950 سے جولائی 2020 تک پاکستان کی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہوا، ملک کی موجودہ سالانہ شرح پیدائش دواعشاریہ 8 فیصد سے بھی زیادہ ہے، ماہرین کےمطابق آبادی میں اضافے سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہورہا ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website