counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی وزیر دفاع کی ملاقات

GermanDefenceMinister-MrsUrsulaVonderLeyencalledonChiefofArmyStaff(COAS)-GeneralRaheelSharif_12-9-2015_206792_l. [downloaded with 1stBrowser]راولپنڈی…..آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی وزیر دفاع نے ملاقات کی اور سیکورٹی صورتحال، دفاعی تعاون پر اظہار خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی وزیر دفاع ارسلا وان نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی اور جیو پولیٹیکل صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔جرمن وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر انہیں فوجی دستے نے سلامی پیش کی اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔