counter easy hit

مستقبل کی تیاریاں،پاکستان اور ترکی کی افواج نے بڑا قدم اُٹھالیا

کراچی(این این آئی)پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس اور کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ترک بحریہ کے

Pak turk-army-coailation

Pak turk-army-coailation

جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے درمیان بحیرہ عرب میں فوجی مشقیں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک نیوی اور ترک بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا مقصد باہمی اشتراک بڑھانا اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا تھا،ان مشقوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق مشقوں میں اینٹی ایئر وارفیئر آپریشنز،کمیونیکیشن کی مشقیں اور پاکستان نیوی کے بحری جہازوں،ہیلی کاپٹرز اور ترک بحری جہاز کے مشترکہ ڈرل شامل تھیں۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز)وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ترک مشن کمانڈر کے ہمراہ ترک بحری جہاز پر مشقوں کا معائنہ کیا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مہارت کے اعلی مظاہرے پر اطمینان کا ظاہر کیا۔اس موقع پر نیوی حکام نے کہاکہ پاک ترک بحری مشق سے دونوں ممالک کی بحری افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کو اپنی اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع میسر آسکے گا جو کہ خطہ کے باہمی مفادات کے لیے خوش آئند امر ہے۔دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین دورے اور مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کا مظہر ہیں اور اسی سلسلے میں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا یہ دورہ دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں اور بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان روابط مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website