counter easy hit

پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے:سرتاج عزیز

311819_91526270. [downloaded with 1stBrowser]آج دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے جواب ملنے کی امید ہے :مشیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک کسی حد تک ختم ہو گیا ہے ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج منگل کو اسلام آباد پہنچیں گی ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق آج جواب ملنے کی امید ہے ۔ “ترقی میں کمیونٹی کا کردار” پر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سے متعلق بات ہوئی ہے تاہم پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی جانب سے پاک بھارت سیریز سے متعلق جواب ملنے کی امید ہے ، پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈ لاک کسی حد تک ختم ہو گیا ہے ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان آرہی ہیں ، جبکہ افغان صدر اشرف غنی پرسوں پاکستان آئیں گے ۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ملک کی پائیدار ترقی میں کمیونٹی اہم کردار کرتی ہے ۔ کمیونٹی کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، کمیونٹی کی شمولیت سے پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرلے گا ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 55 لاکھ افراد کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے منظم طریقے سے کام کر رہا ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔