counter easy hit

پیرس، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سفارت خانہ پاکستان کا بڑا اقدام، گالف کے عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیل کیلئے دستیاب جدید ترین سہولتوں کے بارے میں آگاہی کیلئے کوششیں تیز

پیرس، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سفارت خانہ پاکستان کا بڑا اقدام، گالف کے عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیل کیلئے دستیاب جدید ترین سہولتوں کے بارے میں آگاہی کیلئے کوششیں تیز

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ، پ ر)سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے پیرس کے قریب واقع فرانس کے تاریخی شہر ورسائی میں منعقد ہونے والی تین روزہ سب سے بڑی گالف چمپیئن شپ‘ کے مقام پر ایک خوبصورت معلوماتی سٹال لگایاجس کا مقصد فرانس اور یورپ کے گالف کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں گالف کھیلنے کی ترغیب دینا تھا تاکہ وہ پاکستان میں موجود گالف کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں اور پاکستان میں گالف کی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

امریکہ، فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں پاکستان کے سٹال کا دورہ کیا اور پاکستان میں موجود گالف کے میدانوں اور گالف سے متعلق دیگر سہولتوں کے بارے میں مفید معلومات حاصل کیں۔ یورپی اور امریکی گالف کے میدانوں کے برعکس پاکستان کے گالف کے میدان سارا سال کھیل کیلئے کھلے رہتے ہیں اور یہ میدان گالف کی جدید ترین سہولتوں سے بھی لیس ہیں۔

گالف چمیئن شب کی انتظامیہ نے گالف کی جدید ترین سہولتوں کی موجودگی کی وجہ سے صرف پاکستان کو چمپیئن شب کے موقع پر سٹال لگانے کیلئے مدعو کیا تھا۔ اس چمپیئن شب میں پاکستان کے سٹال کی موجودگی کا مقصد پاکستان کی گالف کی انتظامیہ اور فرانس اور یورپی گالف کی انتظامیہ کے درمیان روابط کو فروغ دینا، باہمی گالف کے نمائندوں کے وفود کے  تبادلوں اور پاکستان کو فرانس اور یورپی ممالک میں گالف کے کھیل کیلئے ایک منفرد اور ترحیحی منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔

Pak, Embassy, to, France, promotes, Pakistan, as, a ,preferred, destination, for, European, Golfers

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website