counter easy hit

پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلٰی محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔