counter easy hit

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کشمیر آور کے موقع پر پاکستانی وکشمیری برادری، سفیر پاکستان معین الحق ، تمام اراکین کیساتھ ہم آواز

پیرس 30 اگست:2019 پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری برادری اور سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس کے تمام اراکین نے ’کشمیر آور‘ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور پاکستان اس مقصد کیلئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان، عمران خان نے عہد کیا ہے کہ وہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں گے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر اس مقصد کے لئے اپنی آواز بلند کریں گے۔
Pak, Community ,of, France, expressed ,solidarity, with ,Kashmiris, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, FRANCE
سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیرمیں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں جو کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ بنا ہوا ہے اور کشمیر کے اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

Pak, Community ,of, France, expressed ,solidarity, with ,Kashmiris, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, FRANCE

Pak, Community ,of, France, expressed ,solidarity, with ,Kashmiris, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, FRANCEPak, Community ,of, France, expressed ,solidarity, with ,Kashmiris, AT, EMBASSY, OF, PAKISTAN, IN, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website