counter easy hit

پاکستان میں فوجی بغاوت نہیں ہو گی ۔۔۔ آرمی چیف نے یہ یقین دہانی کس کو کروا دی ؟ ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر برادری کو یقین دہائی کروائی کہ ملک میںفوجی بغاوت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے کاروباری حضرات کی تسلی کرائی جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔ عقیل کریم کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں تھے لیکن وہاں سے مثبت جواب نہیں آیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں چاروں صوبوں اور ہر سیکٹر کے کاروباری حضرات شریک تھے۔آرمی چیف اور معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں شرح سود، شناختی کارڈ کی شرط، اسمگلنگ کی روک تھام اور ری فنڈنگ سمیت متعدد مسائل زیربحث آئے۔ پاکستان میں کاروباری طبقے کو اتنی مشکلات نہیں ہیں جتنا شور مچایا جارہا ہے۔ دنیا میں ایسے کاروبار نہیں ہوتا جیسے پاکستان میں ہوتا ہے، یہاں کے تاجر حکومت پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ عقیل کریم کا یاد رہے کہ تین روز قبل ملک کی نامور کاروباری شخصیات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں عشائیے پر ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کاروباری شخصیات کی ملاقات میں ایف بی آر چئیرمین شبر زیدی اور وزیر مملکت حماد اظہر بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کاروباری طبقے کی ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

PAK, ARMY, WILL, NOT, INTERVEIN, ARMY CHIEF, GUARANTEE, SOME, PEOPLE, DAYS, BEFOREPAK, ARMY, WILL, NOT, INTERVEIN, ARMY CHIEF, GUARANTEE, SOME, PEOPLE, DAYS, BEFORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website