counter easy hit

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں مارا گیا ہے، بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دنیا کی طاقتور پاک فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ جس پر پاک فوج نے فوری طور پر اس کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مارگرایا گیا یہ 9واں جاسوس ڈرون طیارہ ہے۔

PAK ARMY, SHOT DOWN, QUAD COPTER, OF, INDIA, ON, THE, LINE, OF, CONTROL 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website