counter easy hit

جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 7 مجرب طریقے، نہائت آسان آپ بھی جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے

hip-bursa2 joint-pain

pain-in-joints-can-be-tackled-with-easy-way

pain-in-joints-can-be-tackled-with-easy-way

جوڑوں کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے یہ اس کے شکار کسی فرد سے پوچھیں اور یہ زندگی کے افعال کو بہت زیاہد متاثر بھی کرتا ہے۔جوڑوں کا درد کافی عام اور تکلیف دہ ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ عام چیزیں بھی اس میں کمی لانے کا باعث بن سکتی ہیں؟

وزن میں کمی

جوڑوں کے درد سے نجات کا سب سے بہترین نسخہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا ہے مگر ضرورت پڑنے پر جسمانی وزن کم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر پھر بھی وزن میں ایک پونڈ کمی سے بھی جوڑوں پر چار پونڈ کا دباﺅ کم ہوتا ہے۔ اگر دس سے بیس پونڈ تک کم کرلیا جائے تو جوڑوں کے امراض بھی ختم ہوسکتے ہیں۔

ورزش

جسمانی سرگرمیاں ایسے افراد کے لیے بہت ضروری ہیں جو جوڑوں کے درد کے شکار ہوں، اب یہ اپنے گھر میں چیل قدمی ہو یا ایسا ہی کوئی ہلکا پھلکا کام، عام طور پر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ورزش سے جوڑوں کا درد بدتر ہوجاتا ہے تاہم اس میں حقیقت نہیں، چہل قدمی، سوئمنگ یا سائیکل چلانے جیسی سرگرمیاں نقصان دہ ثابت نہیں ہوتیں۔

غذا کا درست انتخاب

جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا کا استعمال اس میں کمی لاتا ہے، یہ فیٹی ایسڈز مچھلی میں کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں لہذا اس کا استعمال عادت بنالیں۔

ہلدی

گھروں میں کھانوں کے لیے عام استعمال ہونے والا یہ مصالحہ بھی جوڑوں کے درد میں کمی لاتا ہے، اس کی وجہ اس میں موجود ورم کش خوبیاں ہیں۔

مالش

جوڑوں کی مالش کو معمول بنالینا درد اور اکڑن میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے جبکہ ان کی حرکت بھی بہتر ہوتی ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ کیلشیئم، میگنیشم، پوٹاشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، یہ جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مواد کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں اور اسے روزانہ صبح پینا عادت بنالیں۔

دار چینی

یہ مصالحہ بھی درد میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ سوجن کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر اور ایک چائے کا چمچ چینی گرم پانی میں ملائیں اور نہار منہ پی لیں۔ اس معمول کو کئی روز تک دہرائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website