counter easy hit

پی ایف یو جے کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں سنیئر صحافی ضیاء

P u J. congratulated

P u J. congratulated

گجرات ( صغیر احمد قمر ) پی ایف یو جے کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں سنیئر صحافی ضیاء سید ،مرزا عامر بیگ ،راجہ محمد ریاض بھٹی ،ذولفقار علی باجوہ ،یاسر احمد وریاء ،خرم پرنس اور عبدالغفار چوہدری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی نو منتخب عہدیداران صدر رانا محمد عظیم دنیا نیوز ،نائب صدر چوہدری شاہد اختر جی ٹی وی گجرات ،جنرل سیکرٹری جی ایم جمالی نمائندہ ایکسپریس نیوز اورنو منتخب کابینہ کے دیگر عہدیداران کو الیکشن سال 2016-17میں بھر پور اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شاہد اختر کی کامیابی گجرات کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے چوہدری شاہد اختر نے گجرات یونین آف جرنلسٹس میں بطو ر صدر جو ممبران کی بہتری اور یونین کی فلاح و بہبود کے لیے ان تھک محنت کی ہے یہ اسی محنت کا ثمر ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر اللہ پاک کے فضل سے ملکی سطح پر پاکستان کی نامور صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ میں نائب صدارت کے اہم عہدے پرفائز ہو گئے ہیں جو نہ صرف گجرات بلکہ گجرات یونین آف جرنلسٹس اور تمام ممبران کے لیے بھی انتہائی عزت افزاء ہے ان کی جیت گجرات یونین آف جرنلسٹس کے وقار میں مزید اضافہ ثابت ہو گی