counter easy hit

پاکستان واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان میں ملازمتیں دی جائیں گی: زلفی بخاری

زلفی بخاری؍متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امارات میں مقیم پاکستانیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کے لئے بیرون ملک جاب فراہم کئے جائیں گے جبکہ واپس آنے والوں کے لیے پاکستان میں ہی روزگار فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی عملے نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔زلفی بخاری نے کورونا وبا کے دوران مستحق پاکستانیوں کی مدد اور راہنمائی پر قونصلیٹ کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں ۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغٓم میں کہا کہ عرب امارات سے تقریباً 75000 پاکستانیوں کی 300 پروازیوں کے ذریعے واپسی ممکن ہوئی۔ جن میں سے 1276 کو مفت ٹکٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 757 بے سہارا پاکستانیوں کو پناہ گاہیں دی گئیں اور 19000 کیلئے راشن تقسیم کیا گیا جو کہ خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کے کردار کی تعریف کی۔
انھوں نے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات غلام دستگیر اور قونصل جنرل احمد امجد علی بھی موجود تھے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی کام کرنا چاہتی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز بینک کا قیام بھی عمل میں لای اجارہا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے پنشن سکیم بھی متعارف کروائی جارہی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا اوورسیز پاکستانیز ہر سال 23 بلین ڈالر بطور زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں اس لیے بھی یہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وباءکے دنوں میں حکومت پاکستان نے کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اسے پھیلنے سے روکا ہے جس کا اعتراف دیگر ممالک نے بھی کیا ہے ۔ کورونا وباءکو قابو کرنے میں پاکستان کا شمار اولین ممالک میں ہوتاہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وباءکے دوران امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس بھجوانے اور حد درجہ تعاون کرنے پر میں حکومت پاکستان کی طرف سے حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اپنے تین روزہ دورہ کے دوران زلفی بخاری نے امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے بھی ملاقات کی اور بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے دوبارہ حصول روزگار کے لیے بات کی جس پر وزیر موصوف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا کہ الیکٹرک کاریں ملک لیجانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کنسٹرکشن مشینری کو بھی کم از کم ٹیکس کے ساتھ ملک لیجانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

Our #UAE diaspora has given us amazing support, a Big Thankyou to all Pakistanis who went far & beyond to help out the most vulnerable during #Covid_19

FromFlag of United Arab Emirates:
75,000 repatriated
Approx 300 flights
1276 given free tickets
757 destitute given shelter
19000 rations distributed

zulfi Bukhari group photo with oversease Pakistanis, in, Dubai

zulfi bukhari, with, oversease, Pakistanis, in, Dubai

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website