counter easy hit

اوورسیز پاکستانیوں‌ کو ووٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں الیکشن لڑنے کا بھی حق دو، زبیر گل

France Voting

France Voting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) اوورسیز پاکستانیوں‌ کو ووٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں الیکشن لڑنے کا بھی حق دو، اوورسیز پاکستانیوں نے کمر کس لی، کونسل فار اوورسیز پاکستانی رائٹس کے نام سے تنظیم قائم، یوکے ویورپ کے تمام پاکستانی سیاسی ،مذہبی جماعتو ں سمیت بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلا نے کا اعلان ،سینئر صحافی اظہر جاوید تنظیم کے پہلے کوارڈی نیٹر مقررکر دئیے گئے۔

دریں اثنائ پاکستانی سیاسی جماعتو ں‌کی آل پارٹیزکانفرنس کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما کمشنر فار اوورسیز پاکستانی زبیر گل،پیپلز پارٹی کے رہنما محسن باری،تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمن میا ں،عوامی تحریک لندن کے جنرل سیکرٹری ساجد حسین ،جماعت اسلامی لندن کے کوارڈی نیٹر سید شوکت علی،آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر افضال صدیقی،عنصر چوہدری،محمد عثمان ،صحافتی ووکلا تنظیمو ں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

زبیر گل کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کا ثمر دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ضرور ملنا چاہیئے،حسن باری کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیو ں نے وطن عزیز پر آنے والے ہر مشکل وقت میں ملک کا بڑھ چڑ ھ کر ساتھ دیا ،سید شوکت علی، بیرسٹر وحید الرحمن میاں، ساجد حسین، افضال صدیقی اور عنصرچوہدری نے بھی خطاب کیا۔