counter easy hit

اسرائیلی شہر حیفہ میں آتشزدگی سے 80 ہزارسے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

تل ابیب: وسطی و شمالی اسرائیل میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث 80 ہزارسے

Over 80 thousand people were forced to flee the fire at the Israeli city of Haifa

Over 80 thousand people were forced to flee the fire at the Israeli city of Haifa

زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسے دہشت  گردی قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی اور شمالی اسرائیل کے جنگل میں مختلف مقامات پر دو روز قبل لگنے والی آگ نے اسرائیلی شہر حیفہ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ مشرقی سمت میں چلنے والی ہواؤں نے  آگ کو بڑھکنے میں مدد دی۔ بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے باعث حیفہ شہر کے ہزاروں شہری محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آگ لگنے کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ

جن لوگوں نے اسرائیل کو جلانے کی کوشش کی ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی کے سلامتی کے وزیر کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے الزام میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیل میں آگ لگنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ’’اسرائیل از برننگ‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

یونان،قبرص، ترکی، روس اور فلسطین کی جانب سے اسرائیل کو آگ بجھانے میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے امریکا سپر ٹینکر فائر فائٹنگ جہاز بھیج رہا ہے جب کہ اسرائیل کی جانب سے بھی جہازوں کی مدد سے آگ بجھانے والا مادہ پھینکا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website