counter easy hit

اوسلو: سماجی شخصیت سید ابرارشاہ کے گھرپر محفل میلاد

Ibrar Shah Mehfile Milad

Ibrar Shah Mehfile Milad

اوسلو (پ۔ر) ممتاز نارویجن پاکستانی شخصیت سید ابرار حسین شاہ آف بھاگونے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ ’’یسہم‘‘ نزد اوسلو میں میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ایک محفل کا انعقاد کیا۔ تقریب سعید سے انجمن حسینی کے امام جمعہ وجماعت علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ ، ہدایت ٹی وی کے علامہ سید عباس عابدی، دانشوراور ماہر تعلیم مسعود منور، پی ایچ ڈی سکالراور صحافی سیدسبطین شاہ، ممتاز دانشوراور شاعر اجمل قومی، توحید اسلامک سنٹرکے سید سجادکاظمی، شاعراہل بیت سید سلیم زیدی،شاعراہل بیت سید احسن رضوی، سیدمزوربخاری، ذاکراہل بیت کیپٹن سرفراز حسین، قیصر قومی، نصیرقومی، نعیم قومی، سید حسن شاہ، سید حسین شاہ، سید محسن شاہ ، عباس شاہ اور دیگرنے خطاب کیااورشاعرانہ کلا م پڑھا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجمن حسینی کے جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے انجام دیے۔ علامہ ڈاکٹرسید زوارحسین شاہ نے کہاکہ محمد(ص) کی ذات تمام مسلمانوں کے مابین اتحادکے لیے کافی ہے۔

ہمیں پیغمبراسلام نے احترام انسانیت سکھایا۔ ہمیں اسلامی اصولوں اورانسانی اقدارکی بنا پر معاشرے میں اپنی زندگی سنوارناہوگا۔ منفی سوچ کے بجائے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ ایک مثبت کردار اداکرناہوگا اور عمل کرکے یہ بتاناہوگا کہ ہمیں پیغمبراسلام کے ماننے والے ہیں۔اعلیٰ اخلاق اوراعلیٰ کردارسے لوگوں کو متاثرکرناہوگا۔ علامہ سیدعباس عابدی نے کہاکہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسلام امن و بھائی چارے کا دین ہے۔ پی ایچ ڈی سکالر اورصحافی سیدسبطین شاہ نے کہاکہ حضرت محمد (ص) نے اپنے آپ کو اپنے مخالفین سے صادق و امین کہلوایاتاکہ ایک سچے دین کی بنیاد سچائی پرڈالی جاسکے۔ پیغمبراکرم نے مکے میں اپنے آپ کو صادق وامین ثابت کرکے مدینے ہجرت کی اور پھر وہاں جو ریاست قائم کی جو انسانی اتحاد و اتفاق کا بہترین نمونہ ہے۔

اس ریاست کے منشور میں تمام لوگوں مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں اور قبائل کے حقوق کو تحفظ فراہم کیاگیاہے اور اس معاہدے کے ضامن خود نبی اکرم تھے۔ مقررین نے پروگرام کے انعقاد پر سید ابرارشاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اپنے محدودوسائل میں ہرسال یہ پروگرام منعقد کرتے ہیں اور نبی اکرم (ص) کی ولادت پر خوشیاں تقسیم کی کوشش کرتے ہیں۔تقریب کے دوران ناروے میں اسلامک کونسل کے سیکرٹری مہتاب افسر خا ن تنولی، دریمن کے ڈپٹی میئرسید یوسف گیلانی، انکے برادران احسن گیلانی، صفدرگیلانی اور حیدر گیلانی ،ا نجمن حسینی کے صدر راجہ جاوید اقبال، عالم دین سیدمحسن شاہ، ڈاکٹرندیم حسین سید، سید عظمت شاہ، دانشور سلیم انور چوہدری اور متعدددیگر افراد موجودتھے۔