counter easy hit

اوسلو: پی ٹی آئی ناروے میں حقیقی جمہوریت کا آغاز، چوہدری اکرم گل

Chaudhry Akram Gull

Chaudhry Akram Gull

ناروے( کنول سجاد) آج سے پاکستانی سیاسی پارٹیوں میں عہدوں پر نامزدگیوں مقرر شدہ Appointed سیاست کو دفن کر دیا گیا، ناروے نوجوان تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنی پارٹی میں حقیقی جمہوریت کا آغاز کر کے پاکستانیوں پارٹیوں کے اندر کارکنان کو حقیقی طور پر بااختیار بنا دیا۔

اس میں اہم بات جو عام طور پر پاکستانی پارٹیوں میں ہے کہ اسٹیٹس کو کے حکمران اپنا الیکشن کمیشن پارٹیوں میں مقرر کر کے عام ممبرز کو غلام اور باکل بے اختیار کر دیتے تھے۔ پی ٹی آئی ناروے نے جنرل اسمبلی میں ممبران کے ووٹنگ کے ذریعے الیکشن کمیشن مقرر کیا۔

جس سے عام پارٹی ممبر کو مکمل طاقت حاصل ہو گی۔ ووٹنگ ممران نے وہاں موجود ہو کر ووٹ کاسٹ کیا۔ نہ کہ فراڈ ایس ایم ایس ووٹنگ کے ذریعے، پی ٹی آئی ناروے کے سارے ممبران کو حقیقی جمہوری نظام کی بنیاد رکھنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی ناروے کے ممبران اس نظام کو دوسرے پی ٹی آئی ناروے ممالک میں لانے کی جدوجہد کریں گے یہ باتیں چوہدری اکرم گل پی ٹی آئی ناروے نے میڈیا کے مختلف نمائندوں سے خصوصی بات چیت میں سنائی۔