yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

اوسلو: اگر تدارک نہ ہوا، دہشت گردی دیمک کی طرح پاکستان کو تباہ کر دے گی، حاجی افضل خان

Yes 2 Webmaster January 25, 2016 1 min read
Baba Moss
Share this:
Baba Moss
Baba Moss

اوسلو (سید حسین) میرے ایک ہی دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستان میں ترقی آئے اور یہ ملک پرامن اور خوشحال ہوجائے۔ اگرتدارک نہ ہوا، دہشت گردی اورانتہاپسندی دیمک کی طرح پاکستان کو تباہ کردے گی۔ ان خیالات اظہارتحریک پاکستان کے معمرکارکن حاجی افضل خان المعروف بابائے موس نے پاکستانی دانشور اورپی ایچ ڈی ری سرچ سکالر سید سبطین شاہ سے ایک ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سماجی شخصیت اور مدبرسلیم انور چوہدری بھی موجودتھے۔

انھوں نے کہاکہ وہ اب بھی قائداعظم ؒ کے رہنماء اصولوں پر کاربند ہیں کیونکہ یہی اتحاد، یقین محکم اور تنظیم ہے جس نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنارکیا۔ حاجی افضل خان جو ستر کی دہائی میں نارو ے آکر دارالحکومت اوسلو کے قریبی شہر موس میں آباد ہوگئے،اس شہرمیں اپنی سماجی خدمات کی بدولت بابائے موس کہلائے ۔ وہ پہلے غیرملکی پس منظر رکھنے والے فردہیں جواس شہر سے نوے کی دہائی میں کونسلرمنتخب ہوئے اورکئی سالوں سے اسی شہر سے وائس آف ناروے کے نام سے ریڈیوچلارہے ہیں۔ان کے فرزند خاقان خان اوردختر سونیاخا ن بھی کئی سالوں سے اسی شہرمیں کونسلرمنتخب ہوتے آرہے ہیں۔

سید سبطین شاہ نے بابائے موس کی خدمات اورپاکستان کے حوالے سے ان کی دلی خواہشات کو سراہااورکہاکہ غیور اورانسانیت کا جذبہ رکھنے والے لوگ آپ کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اپنے اصولوں پر کاربندرہنا ہی آپ کی کامیابی اورنیک خواہشات رکھناان کی تکمیل کے لیے امید پیداکرتی ہے۔لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس لیے آپ ہمیشہ سرخرو رہے اورآئندہ بھی سرخرورہیں گے۔ آپ جیسے لوگوں کے تدبراوردانش سے معاشرہ سنورسکتاہے۔ اس ملاقات میں بیگم حاجی افضل خان بھی موجود تھیں جو سترکی دہائی میں ایم ۔اے کرکے پاکستان سے آئی تھیں اورناروے میں بلامعاوضہ پاکستانی خواتین کی بھلائی کے لیے کا کام کرتی رہیں اورمسائل کے لیے حل کے لیے کوشاں رہیں۔

اس موقع پر بابائے موس نے کہاکہ اگرچہ وہ کافی عرصے سے ناروے میں مقیم ہیں لیکن ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور کبھی کبھی سوچتاہوں کہ کون پاکستان کے حالات ٹھیک کرے گا؟ علامہ اقبالؒ نے جوخواب دیکھا اور پھر قائداعظم نے ایک ملک بنایالیکن اب تک ہمارے لیڈرزاس ملک کو صحیح طرح سے سنبھال اورسنوار نہ سکے۔ پاکستان کو دیانتداری، خلوص اور ہوشیاری کے ساتھ سنوارا جاسکتاہے۔ اگر دل میں لگن اورخلوص ہوتو یہ ممکن ہے۔ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے اور ہم وہیں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اب تواس ملک کو ایک اور ناسور دہشت گردی اور انتہاپسندی کاسامناہے۔ اگر اس کا تدارک نہ کیاگیاتو یہ دیمک کی طرح معاشرے کو چاٹ جائے گا۔ بیماری کی تشخیص کے بغیر علاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

پہلے تشخیص کی جائے اور پھر علاج کیاجائے تو بیماری کو جڑ سے اکھاڑاجاسکتاہے۔ دہشت گردی کے علاوہ کرپشن بھی اس طرح کا ناسور ہے جو معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی کررہاہے۔ اوپر سے نیچے تک معاشرہ کرپٹ ہوچکاہے۔ اگرچہ تھوڑے بہت لوگ ایماندارہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتایا پھر جان بوجھ کر انہیں غیرموثر کردیاجاتاہے۔دہشت گردی اورکرپشن دو ایسے عناصر ہیں جن کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری تو کیا، اب باہرممالک رہنے والے ہمارے بچے پاکستان جانے کے لیے تیارنہیں ہوتے۔ بابائے موس کو یہ اعزازحاصل ہے کہ انھوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کو 1948 ؁ء میں کوئٹہ کے سمنگلی ائرپورٹ پر اپنی آنکھوں سے دیکھاجب بابائے قوم زیارت جانے کے لیے بلوچستان آئے تھے۔ بابائے موس کہتے ہیں کہ اس وقت ان کی عمر دس سال تھی۔

اس کے بعد ان کا خاندان راولپنڈی شفٹ ہوگیااور1951 ؁ء میں جب پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو شہید کیاگیاتو وہ اس وقت لیاقت باغ میں ایک درخت پر چڑھ کر ان کا جلسہ دیکھ رہے تھے۔ ناروے میں پاکستانیوں کی نئی نسل کے بارے میں بابائے موس نے کہاکہ ہمارے نئی نسل کا ملک ناروے ہے اور ان کا آبائی وطن پاکستان ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ناروے ہر لحاظ سے ایک محفوظ اور پرامن ملک رہے۔ ناروے نے انہیں بہت کچھ دیاہے اور ناروے کا تحفظ ان کا فرض ہے۔

Baba Moss
Baba Moss

Baba Moss
Baba Moss
Baba Moss
Baba Moss
Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post بھارت:طالب علم کی خودکشی، یونیورسٹی طلبہ کی بھوک ہڑتال
Next Post سیاہ ہاتھ
Bacha Khan University Attack

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.