counter easy hit

اوسلو: نارویجن پاکستانی شخصیت چوہدری غلام سرور کی صومالیہ کے جنرل عبداللہی گافو سے ملاقات

اوسلو (سیدعلی حسین) ممتاز نارویجن پاکستانی شخصیت اور ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور نے گذشتہ روز عشائیے پر صومالیہ کے محکمہ امیگریشن کے سربراہ جنرل عبداللہی گافو محمد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اوسلوکے انڈین ریسٹورنٹ ’’انڈیا گیٹ‘‘ میں ہوئی۔

اس دوران باہمی دلچسپی کے امورخصوصاً انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چوہدری غلام سرورنے صومالیہ کے حالات خصوصاً وہاں انسانی حقوق کے معاملات میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔ ملاقات کے دوران ہیومن سروسز ناروے کے سپورٹر چوہدری احسان عزیز شماری بھی موجود تھے۔

چوہدری غلام سرور نے کہاکہ ہم تمام بنی نوع انسانوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کے بنیادی حقوق کی پاسداری ہماری تنظیم کے اولین اصولوں میں شامل ہے۔ صومالیہ کے جنرل نے انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے چوہدری غلام سرور کے خیالات کو سراہا۔

Chaudhry Ghulam Sarwar and General Abdullahi Gafu Meeting

Chaudhry Ghulam Sarwar and General Abdullahi Gafu Meeting

Chaudhry Ghulam Sarwar and General Abdullahi Gafu Meeting

Chaudhry Ghulam Sarwar and General Abdullahi Gafu Meeting