counter easy hit

اوسلومیں یوم مئی پر تقریب: روزگار ہرمزدور کا حق ہے، چوہدری غلام سرورکے خیالات

Norway News

Norway News

اوسلو (پ۔ر) روزگارہرمزدورکا حق ہے اور لیبرپارٹی مزدوروں کی پارٹی ہے۔ ان خیالات کااظہارنارویجن لیبرپارٹی کے پاکستانی نژاد رہنماء چوہدری غلام سرورنے یکم مئی یوم مزدورپرمنعقدہونے والے ایک پروگرام کے موقع پر کہی۔ اس تقریب میں جس کا اہتمام اوسلوکے علاقے ’’ہلے رد‘‘ میں لیبرپارٹی کی مقامی شاخ نے یکم مئی کو کیا، بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔چوہدری غلام سرورجولیبرپارٹی کے ہلے ردمیں پارٹی بورڈ کے ڈپٹی ممبربھی ہیں، انسانی حقوق کی ایک تنظیم ’’ہیومن سروسز ناروے‘‘ بھی چلارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ روزگاریعنی حق و حلال کی روزی انسان کا بنیادی حق ہے۔

ناروے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے بارے میں انھوں نے کہاکہ دنیاکے ہرخطے میں بے روزگارلوگوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے اور یہ ایک گھمبیرمسئلہ بنتاجارہاہے۔ پوری دنیاکی حکومتوں کو اس بار ے میں سوچناہوگا۔ناروے کی صورتحال کے بارے میں چوہدری غلام سرور نے کہاکہ تمام مزدوروں کو روزگارمہیاکرنا لیبرپارٹی ناروے کے منشور میں شامل ہے۔ اس وقت ناروے میں بے روزگاری کی شرح غیرملکی پس منظر رکھنے والے لوگوں میں زیادہ ہے اورمسئلے کا تدارک بہت ضروری ہے۔

تقریب کے موقع پر النہ کے علاقے میں لیبرپارٹی کے چیئرمین Knut Rorli اور وائس چیئرپرسن Monique Nyberget Hiller کے علاوہ اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے اراکین ڈاکٹرراجہ مبشربنارس اورعبداللہ السبگ، النہ بی دل کی رکن تہمینہ رؤف ، پاک ۔ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، ممتازصحافی عقیل قادر، اوسلوکبابش کے پروپرائٹرراجہ عاشق حسین، پاک۔ناروے فورم کے سینئر عہدیدارچوہدری وسیم شہزاد، ہیومن سروسز ناروے کے جنرل سیکرٹری خالد کسانہ، سماجی شخصیت چوہدری فیض احمدبھی شریک ہوئے ۔