counter easy hit

اوسلو میں ایڈوانچر پارک کی افتتاحی تقریب میں مبشر بنارس، چوہدری غلام سرور، چوہدری اسماعیل سرور کی شرکت

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

اوسلو (پ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں پہلے ایڈوانچرپارک کی افتتاحی تقریب میں رکن اوسلو سٹی پارلیمنٹ اورابھرتے ہوئے نوجوان نارویجن پاکستانی سیاستدان ڈاکٹر مبشر بنارس، لیبرپارٹی کے فعال رکن اور ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سروراورتنظیم کے عہدیداران چوہدری شاہد منیراور خالدکسانہ اور پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور اور فورم کے سینئر عہدیداران چوہدری وسیم شہزاداورچوہدری محسن رضا، دنیا نیوز کے مایہ صحافی عقیل قادر اورراجہ عبدالمجید نے شرکت کی۔

پارک کا افتتاح اوسلوکی خاتون میئر’’ماریانے بورگن ‘‘نے فیتہ کاٹ کر کیا۔سرسبزاورخوبصورت قدرتی وسائل آراستہ یہ پارک اوسلوکے علاقے’’ گرورود‘‘ میں موجودہے اور اس مقصد کے لیے زمین نارویجن باشندوں ارنے فین اور ماری بوندکال نے وقف کی ہے۔پارک کے انچارج فوردے ریس کونیلیوسن ہیں۔پارک میں جسمانی تربیت، کھیلوں اور وزرش کے لوازمات لگائے گئے ۔ واضح رہے کہ ایڈوانچر پارک عام طورپر قدرتی ماحول اور آلودگی سے پاک فضاء میں بنائے جاتے ہیں اورقدرتی مناظر سے مزئین وسیع اراضی پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرورنے اوسلوکے ایڈوانچر پارک کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ آج کل کے دورمیں بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں میں آلودگی کی وجہ سے سانس لینابھی دشوار ہوگیاہے او ران حالات میں کسی بھی شہرکے ساتھ ایڈوانچر پارک کا ہونا، جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت ہی کارگر اورمفید ہے۔ اوسلومیں اس پارک کاوجود بہت ہی اہم کارنامہ ہے خاص طورپر جن لوگوں نے اس پر کام کیااور جنہوں نے زمین وقف کی، تمام افراد انتہائی قابل ستائش ہیں۔

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Oslo Adventure Park Opening Ceremony