counter easy hit

آسکر ایوارڈ یافتہ جینیفر لارنس پیسے کمانے میں سب سے آگے نکل گئیں

Jennifer Lawrence

Jennifer Lawrence

ہالی ووڈ : آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے پیسے کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پچھلے سال 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاراوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں۔

امریکی جریدے فوربس نے زیادہ پیسے کمانے والی ٹاپ ٹین اداکاراوں کی فہرست شائع کردی ہے، جس کے مطابق ہنگر گیمز سے شہرت پانے والی اداکارہ لارنس نے جون 2014سے جون 2015تک 12ماہ کے دوران 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کمائے اور ساتھی اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ 2013میں فلم سلور لائنگ پلے بک میں بہترین کردار پر آسکر بھی جیت چکی ہیں۔