counter easy hit

اصل کہانی منظر عام پر آگئی

Original story came to the scene

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صادق سنجرانی کو ہٹوا کر اپنے بھائی کو چئیرمین سینٹ بنوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمیعت علماء اسلام ف کے رکن غفور حیدری یا اپنے بھائی مولانا عطاالرحمان کا نام چئیرمین سینٹ کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینٹ کے عہدے سے ہٹوانے میں مولانا فضل الرحمان کا یہی فائدہ ہے کہ وہ یا تو یہ کہیں گے کہ جیسے صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان سے ہے ویسے ہی ان کی جگہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدان اور جمیعت علماء اسلام ف کے رکن غفور حیدری یا خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائی مولانا عطاالرحمان کو چئیرمین سینٹ بنا دیا جائے۔واضح رہے کہ اج اے پی سی کے دوران تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔حکومت کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا اجلاس اسلام آباد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، اس دن کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم یک زبان ہو کر فیصلے کریں۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز دی۔ اجلاس سے خطاب میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اس سے بدترین بجٹ نہیں دیکھا۔ ہم اسمبلی کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کو تبدیل کیا جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ اقدام نہ اٹھایا تو عوام اعتماد نہیں کریگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website