counter easy hit

اوآئی سی اجلاس میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد، حریت کانفرنس کا وزیرخارجہ کو خراج تحسین

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے سے مقبوضہ جموں کشمیر کو ہٹانے کی افواہوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت کی قرارداد منظور کروانے پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف کارروائیاں بند کرے،ان کے بنیادی حقوق کا احترام کرے ، متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے اور تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میںپر امن طورپر حل کرے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوچکی ہیں اورنسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ منظم انداز سے آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 7 دہائیوں سے مسلسل کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کررہا ہے ۔ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے، کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اسی طرح جاری رکھے گا۔مولوی بشیر نے جموں و کشمیر میں جاری قتل وغارت کومہذب دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website