counter easy hit

PAT ہاسپیٹالٹ کی تتنظیم کا اعلان، شہباز علی چیمہ صدر، حمید اختر نائب صدر اور مبشر احمد جنرل سیکریٹری منتخب

PAT Hospitalet

PAT Hospitalet

اسپین (انجم بلوچستانی) بارسلونا بیورو و مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق پورے یورپ میںپاکستان عوامی تحریک کی بحالی کے بعدPATکی سر گرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔فرانس اور اسپین کے مختلف شہروں میںPATکی تنظیمات قائم کی جارہی ہیں۔ بارسلونا سے یوسف چوہدری کی اطلاع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک ا سپین کی جانب سے اسپین کے شہر ہاسپیٹالیٹ میں تنظیم سازی کی پہلی باقاعدہ تقریب گذشتہ دنوں منعقد کی گئی۔ جس کا آغاز شہباز علی چیمہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت سید رفاقت حسین شاہ نے حاصل کی ۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نوید احمد اندلسی نے ادا کئے۔

جنہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے اغراض ومقاصد اور استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ” پاکستان میں لاقانونیت کے خاتمہ،غریبوں ، مظلوموں و بے کسوں کے حقوق کی بحالی اور تمام طبقوں کیلئے یکساں نظام کے حصول کیلئے ،قائد محترم ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کے بموجب پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ا سپین میں عوامی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیا اور پہلے دن سے ہی پاکستان عوامی تحریک ا سپین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا تے ہوئے اسپین کے دوسرے شہروں میں PATکے قیام کا آغاز کر دیا، جس میں ہاسپیٹالیٹ کوپہلا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔”

تنطیمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ” لوگوں کے ساتھ جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوام الناس کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے اور پاکستان کے حالات اس قدر خراب ہیں، کہ وہاں پر غریبوں کے حقوق کا حصول تو درکنار کاروباری حضرات کا رہنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔ اہل اقتدارخود لوٹ ماراور قتل وغارت گری میںمصروف ہیں۔”

ا نہوںنے تاریخ اسلام کے حوالہ سے کہا کہ” آپ نے اسلام کی تبلیغ کا آغاز انتہائی مشکلات اور تکالیف کے عالم میں کیا، مگر آپ نے اپنی ثابت قدمی اورحسن اخلاق سے نہایت ہی کم عرصے میں کامیابی کے مینار کھڑے کر دئے ۔ حضور نبی اکرم ۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ہمیں ان کے اخلاق،اطوار اورسیرت کی پیروی کرنی چاہئے۔اسی میں ہماری نجات ہے۔”انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی قائدانہ جد و جہد اور ملکی تاریخ میں طویل ترین دھرنوں کا ذکر کرتے ہوئے عوام الناس پر واضح کیا کہ” ہمیں تعلیمی، اصلاحی اور فکری کوششوں میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ ہم ایک بہتر اور فلاحی معاشرہ کے قیام کی راہ استوار کرسکیں۔

امت مسلمہ کی اکثریت اور ہمارا معاشرہ جن گوناگوں مسائل،پیچیدہ حالات اوربڑھتی ہوئی مشکلات سے دوچار ہے ان سے نجات کا واحد راستہ محسن انسانیت،رحمتہ اللعالمین،نبی آخرت کی پیروی میںہی ممکن ہے۔حضور کی عظیم تعلیمات یعنی قرآن و حدیث پر صدق دل سے عمل کرنا ہماری نجات کا اصل ذریعہ ہے۔ہمیں بحیثیت مسلمان اور پاکستانی بیداری شعوراور امید پیہم کی ضرورت ہے ۔ ہمیں پاکستان میں اپنے بہن بھائیوں کی مشکلات اور تکالیف کے حل اورانکی مدد کیلئے بیرون ممالک اپنی کوششوں اور محنتوں کوبھر پور طریقہ سے جاری رکھنا ہو گا۔”

تقریب کے دوران بے شمارافراد نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کیلئے اپنی خدمات پیش کیں ۔پاکستان عوامی تحریک ہاسپٹالیٹ کی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے شہباز علی چیمہ کوصدر،حمید اخترکو نائب صدر ،مبشر احمدکوسیکریٹری جنرل ،قیصر عباس گوندل کو جوائنٹ سیکریٹری ،ساجد محمودکو سیکریٹر ی فنانس ،سلمان شیرکو سیکریٹری اطلاعات،سید رفاقت حسین شاہ کو سیکریٹری ممبر شپ ، محمد سرفراز اور محمد ناظم کو ایگزیکٹئو باڈی کا رکن منتخب کیا گیا۔ایگزیکٹئو باڈی کے مزید عہدیداران اور اراکین کے ناموں کااعلان تقریب حلف برداری کے موقعہ پرکیا جا ئیگا ۔

PATہاسپٹالیٹ کی اس تقریب میں صدرپاکستان عوامی تحریک اسپین محمد اقبال چوہدری،جنرل سیکریٹری راحیل اکرم ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ،ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید جوائنٹ سیکریٹری عمران آفتاب، سیکریٹری اطلاعات یوسف چوہدری، سیکریٹری کوآرڈینیشن چوہدری محمد افضال گوندل ،ایگزیکٹو ممبر چوہدری شرافت علی ،سیکریٹری ممبر شپ قدیر حسین چوہدری کے علاوہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین محمد اکرم بیگ ،صدر منہاج مصالحتی کونسلا اسپین چوہدری امانت حسین مہر ، نائب صدر منہاج القرآن ا سپین ظل حسن اور دیگر مقامی اہم اشخاص شامل تھے۔