counter easy hit

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی ختم، کل آخری اجلاس ہوگا اسکے بعد نئی حکمتع عملی طے کی جائیگی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے بعد اپوزیشن اتحاد کو نئے خطوط پراستوار کرنے کیلئے حکمت عملی پرکام شروع ہوگیا ، اس حوالے سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو ختم کر کے نئی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے اے پی سی کے بعد نئی حکمت عملی پر کام شروع کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پرغورکرنا شروع کردیا ہے۔انہوں ںے امکان ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے رہبر کمیٹی کو ختم کرکے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصوں کے مطابق اب ایک نئی کمیٹی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، دیکھیں اجلاس میں کن امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے؟ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا کہ رہبر کمیٹی میں پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اپنا مؤقف رکھیں گے۔نیر حسین بخاری کی جانب سے رہبر کمیٹی کے خاتمے کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے جو اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔ پی پی کے رہنما نے کہا کہ نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی حکومت کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے پی سی کے فیصلوں میں رہبر کمیٹی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website