counter easy hit

وزارت عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس

 اسلام آباد: وزیراعظم کے عہدے پر امیدوار نامزد کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔

Opposition leaders meeting to nominate joint candidate for the Prime Ministership

Opposition leaders meeting to nominate joint candidate for the Prime Ministership

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الہٰی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاؤ اور شیریں رحمان بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن رہنماؤں سے سوال کیا کہ کیا ایک امیدوار پر اتفاق ہوجائے گا یا اختلاف برقرار رہیں گے اور اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آئیں گے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جب کہ شیخ رشید نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے علیحدگی میں ملاقات  کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ  نے انہیں جانے سے روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔ پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے اپوزیشن میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے، انشاء اللہ اپوزیشن کو اکٹھا رکھیں گے، عوامی مسلم لیگ ایک جماعت ہے اور شیخ رشید اس کے امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website