counter easy hit

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

OPPOSITION, LEADER, JUI, MOLANA ABDUL WASAY, MEET, CM, BALUCHISTAN, ABDUL QUDOOS BAZINJO

OPPOSITION, LEADER, JUI, MOLANA ABDUL WASAY, MEET, CM, BALUCHISTAN, ABDUL QUDOOS BAZINJO

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مولانا عبدالواسع نے اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزرات اعلیٰ کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین اور پارلیمانی روایات کے تحت صوبے میں رونما ہونے والی تبدیلی خوش آئندہ ثابت ہوگی۔وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ان دیگر جماعتوں کے ممنون ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور وہ پارلیمانی دوستوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں لگنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی اپنی دیرینہ روایات بھی ہیں جن میں باہمی عزت و احترام کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ہم ان روایات کے امین ہیں اور ان پر عمل پیرا رہتے ہوئے سیاسی و دیگر امور کو خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website