counter easy hit

آپریشن ردالفساد، راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کلئیر

وادی راجگال میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کو کلئیر کرا لیا گیا۔ایف سی بلوچستان نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

Operation Raddul fasad, terrorist hideouts clear in Rajagal

Operation Raddul fasad, terrorist hideouts clear in Rajagal

ملک میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہےجبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راجگال میں آپریشن خیبر فور منصوبے کے تحت پیش رفت جاری ہے۔ فورسز نے دہشت گردوں کی ایک بڑی پناہ گاہ خالی کرا لی۔دونوں اطراف کے دہشت گرد پناہ گاہ کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ آپریشن ایریا کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے یوم آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ایف سی نے ژوب کے علاقے کچھ مینا میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی کر کے دہشت گردوں کے ایک سہولت کار گرفتار کر کے ٹھکانہ تباہ کردیا۔ ٹھکانے سے تیار بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بنانے کا مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website