counter easy hit

کراچی کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 34 گرفتار

Operation in various areas of Karachi, arresting 34

Operation in various areas of Karachi, arresting 34

کراچی کے علاقے پیرآباد، ملیر، رضویہ سوسائٹی، یوسف پلازہ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔ الفلاح اور شاہ فیصل سے کارروائی کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پیر آباد کی کنواری کالونی اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران 30 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے کھنڈو گوٹھ، یوسف پلازہ، موسی کالونی میں سرچ آپریشن بھی کیا جس کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ الفلاح اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website