counter easy hit

ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے ڈھاری جٹاں میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا

Opens in dhary Jattan

Opens in dhary Jattan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے ڈھاری جٹاں میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈھاری جٹاں کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے لیاقت علی ،سابق ایم پی اے رائے اسلم خاں کھرل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گوجرانوالہ زون کے ایریا مینجرمحمد اقبال میاں،،چیئر مین یونین کونسل بڑا گھر رائے امجد حیات کھرل ،چیئر مین رائے محمد ارشد ،چیئر مین رائے سجاد ،تحصیل جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ ن رائے رضوان سلطان کھرل ،رائے صفدر علی کھرل ،رائے محمد آصف،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری شہادت سمیت دیگر مسلم لیگی عہدیدران ،کارکنان ،طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،تعلیم قوموں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اہم کردار اد اکر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ اپنے حلقے کے تمام قصبوں اور بڑے دیہات میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنیں تاکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والی ہماری بیٹیاں اور بیٹے عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور کام ہو رہا ہے اور میری کوشش ہے کہ اپنے حلقے کو تعلیم کے حوالہ سے ایک مثالی حلقہ بناؤں۔