counter easy hit

ایوان قائد آڈیٹوریم فاطمہ جناح پارک میں نجی میڈیا ہائوس کے تھیٹر ڈرامہ کی افتتاح تقریب

ایوان قائد آڈیٹوریم فاطمہ جناح پارک میں نجی میڈیا ہائوس کے تھیٹر ڈرامہ کی افتتاح تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور نوعمرفن کاروں کی کارکردگی پرانہیں خوب داددی اورحوصلہ افزائی کی۔

Opening ceremony of theater drama of private media house in aiwan e quaid auditorium fatima jinnahتھیٹر ڈرامہ ’’آپ کا مطلوبہ نمبر دوسری لائن پہ مصروف ہے‘‘ کی افتتاحی تقریب ایوان قائد آڈیٹوریم فاطمہ جناح کیپٹل پارک میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں اسلام آباد کے شہریوں نے شرکت کی۔

ڈرامہ ہلکے پھلکے طنز و مزاح اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کے گرد گھومتا ہے اور بڑے شہروں میں پائے جانے والے کافی اور کیفے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ فنکاروں نےڈرامے میں نہایت عمدہ اداکاری کے جوہردکھائے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنس آف کوٹ فتح خان ملک عطامحمد خان نے تمام فن کاروں کی کارکردگی کوسراہا اور نوجوان اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ تھیٹر میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ڈرامے سے بھرپورلطف اندوز ہوئے۔ ڈرامہ 14 مئی تک ہرشام ایوان قائد آڈیٹوریم میں دکھایا جائے گا۔