counter easy hit

سی پیک پر تحقیق کیلئے اسلام آباد میں سینٹر کا افتتاح

وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وے ڈونگ نے سی پیک کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق کے لئے اسلام آباد میں سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

Opened the Center for Research on CPEC in Islamabad

Opened the Center for Research on CPEC in Islamabad

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تاریخ میں بگ بینگ ہے، یہ امن اور اقتصادی ترقی کا راستہ ہے، 3 سال میں 10 ہزارمیگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اس وقت ہمارا ساتھ دیا جب لوگ پاکستان سے سرمایہ کار بھاگ رہے تھے، پاکستانی قوم چین کے اس ساتھ کو کبھی نہیں بھول سکتی۔  چینی سفیر سن وے ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے نے سی پیک کے منصوبے کو کامیاب بنایا، منصوبے سے دونوں ممالک کو مساوی فائدہ ہوگا ۔ ان کا کہناتھاکہ صرف انفراسٹرکچراور سڑکیں تعمیر نہیں کرنا چاہتے، ٹیلنٹ بھی آگے لانا چاہتے ہیں،پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی منتقل کی جا رہی ہے ۔ چینی سفیر نے خطاب میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ 2030 ءتک 70ہزارپاکستانیوں کو نوکریاں فراہم کرےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website