counter easy hit

سوئٹزرلینڈ میں اوپن ایئر ہوٹل

لاہور: سوئٹزرلینڈ میں ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت ،جی ہاں سوئٹزرلینڈ کے پہاڑوں پر ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر قائم کیا گیا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے

Open Air Hotel in Switzerlandجبکہ اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپ اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے۔ دی نَل سٹرن نامی اس ہوٹل میں قیام کیلئے آنیوالوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے۔ خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کر دی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 27ہزار پاکستانی روپے ہے۔