counter easy hit

 آن لائن شادی کا شاخسانہ ،  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) آن لائن شادی کا شاخسانہ ، پریم کے چکر میں پاکستان آنے والی بھارتی مسلمان لڑکی نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں پہنچنے پر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے آن لائن شادی کر کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں آنے والی جواں سالہ لڑکی وسیمہ بی بی نے پاکستان آنے کے تین روز بعد خود کشی کر لی، معلوم ہو اہے کہ نوجوان عبدالوہاب جو کہ شرقپور بھٹی ٹاؤن کا رہائشی ہے نے ایک انڈین لڑکی وسیمہ بی بی کے ساتھ نومبر 2018 میں آن لائن شادی کی جو کہ تین روز قبل ہی انڈیا سے شرقپور آئی تھی جس نے شرقپور پہنچ کر نوجوان کے گھر کا پتہ معلوم کرنا چاہا جہاں عبدالوہاب گھر میں موجود نہ تھا جس سے دل برداشتہ ہو کر وسیمہ بی بی نے گلے مین پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ، مقامی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سانحہ ساہیوال کے جوڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گو رائیہ سینئر سول جج کی عدالت میں مد عی جلیل گزشتہ روز تیسری سماعت میں پیش ہو گیا ۔ پولیس نے ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کر دیا۔ سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری آفیسر کی عدالت میںگزشتہ روز تیسری سماعت میں مد عی جلیل نے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔ پولیس نے گرفتار6ملزمان صفدر حسین، احسن خاں، رمضان، حسنین اکبر، سیف اللہ عابد اور ناصر نواز کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ فریقین وکلاء سمیت پیش ہو ئے۔ دوسری طرف سے جے آئی ٹی نے عبوری چالان انسداد دہشت گر دی کورٹ میں جمع کر وا دیا جسے عدالت نے چھان بین کے لئے پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا اس کے ساتھ ہی جو ڈیشل انکوائری آفیسر نے پرا سیکیوشن سے عبوری چالان معائنہ کے لئے طلب کر لیا۔