counter easy hit

پی ایس ایل فائنل: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، ویب سائٹ کریش

ONLINE, SALE, OF, PSL, FINAL, STARTED, WEBSITE, CRASHED

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی ویب سائٹ کریش کر گئی،پی سی بی نے 25مارچ کو کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا ذمہ ایک نجی کوریئر کمپنی کو دیا ہے۔پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی لیکن بے انتہا رش کے باعث چند منٹ میں ہی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کریش کر گئیکرکٹ کے دیوانوں کو اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر ایک ہی میسج دکھائی دے رہا ہے

You are next in lineیعنی انتظار فرمائیے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کی گنجائش تو لگ بھگ 30 ہزار ہے جس میں سے 25 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کےلیےمختص کیے گئے ہیں۔کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کےٹکٹ صبح 9 بجے سے کوریئر کمپنی کی 32 شاخوں پر بھی دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔