counter easy hit

لاکھوں باتوں کی ایک بات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر کٹھن دور میں پاکستان کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑا ، سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔ سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس سرمایہ اور تیل کے ذخائر ہیں جبکہ پاکستان کے پاس ہنرمند افرادی قوت اور ٹیکنالوجی ہے۔ معاشی اصلاحات سے جلد مسائل پر قابو پالیں گے، معاشی بحران سے نبرد آزما ہونے کیلئے چین، سعودی عرب اور یواے ای نے تعاون کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ حکومت “اسٹیٹس کو”ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ماضی میں بے انتہا قرضے لیے گئے اور اداروں کو تباہ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان اور میرا کرپشن کے خلاف مؤقف ایک ہی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے نے ملک میں خوشیاں بکھیر دی ہیں ، جو پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کریں گے ، وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی وزیر توانائی کی ملاقات ہویہ ہے ،پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان ہوا ہے ، سعودی عرب نے پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے ، وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہوگا، اتوار کو وزیر خزانہ اسد عمر سے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفیج کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے اربو ںڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ سعود ی عرب معدنیات ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ تاریخی دورہ ہے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز 3 مصروفیات ہوں گی ،معزز مہمان سے دوسرے روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا وفد ملاقات کرے گا، اسی روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے ،نشان پاکستان دینے کی تقریب آج ایوان صدرمیں ہو گی۔