counter easy hit

دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد کی دولت باقی ننانوے فیصد سے زیادہ: رپورٹ

 ninety percent: report

ninety percent: report

دنیا میں روپے پیسے کے معاملے میں عدم مساوات حد سے تجاوز کر گئی۔ فلاحی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد کی دولت باقی ننانوے فیصد افراد کی دولت سے بھی زیادہ ہے۔
لندن: (یس اُردوڈیسک) دنیا کے باسٹھ کھرب پتی افراد کے پاس اتنا پیسہ ہے جتنا دنیا کی آدھی آبادی کے پاس بھی نہیں ہے۔ فلاحی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے اڑسٹھ ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر رکھنے والے دنیا کے دس فیصد امیروں جبکہ سات لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کے مالک ایک فیصد امیروں میں شامل ہیں۔آکسفیم نے آئندہ ہفتے ڈیووس میں ہونے والی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں سے اس عدم مساوات کے خلاف اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔