counter easy hit

لگتا ہے حکمرانوں نے ہمارا جینے کا حق چھیننے کا منصو بہ بنا لیا ہے،خواجہ سراؤں نے بجٹ کو مسترد کردیا

reject the budget

reject the budget

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ،لگتا ہے حکمرانوں نے ہمارا جینے کا حق چھیننے کا منصو بہ بنا لیا ہے،خواجہ سراؤں نے بجٹ کو مسترد کردیا، تفصیل کے مطابق خواجہ سراؤں نیلی ،ماہ نور ،ببلی ،بلونے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف اورصرف کاغذی کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ملک بھر کے خواجہ سراء کمتری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم بھی انسان ہیں کیا ہمارا جینے کا کوئی حق نہیں ؟بجٹ ہمارے کاروبار کو تباہ کر نے کی گھناؤنی سازش ہے ،ملازمتیں ہمیں ملتی نہیں قرض ہمیں کوئی دیتانہیں ،تعلیم ہم حاصل نہیں کر سکتے جبکہ والدین ،بہن بھائیوں کا رویہ ہم سے ہتک آمیز ہوتا ہے ان حالات میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگا کر ہمیں مزید بھکاری بنانے اور تنہا کر نے کی سازش کی جارہی ہے ،رمضان المبار ک کے مقدس مہینہ میں ہم روزے رکھ رہے ہیں جبکہ پورا مہینہ ہمارے پاس کام نہیں ہوتا عید کے بعد کام شروع ہوگا مگر میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور میک اپ کے سامان پر لگایا گیا ٹیکس کا فیصلہ واپس لے تا کہ ملک بھر کے خواجہ سراء اپنی روزی روٹی کما سکیں ۔