counter easy hit

نواز اور شہباز کے درمیان ون آن ون ملاقات : العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلہ کے حوالے سے کیا طے ہوا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگوکی گئی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی، جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگو کی گئی۔ عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اخیتار کرنے کے حوالے سے غورکیا گیا جب کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک دوسرے سے چلتے چلتے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے اوربات چیت کے دوران زیادہ تربات نوازشریف نے کی، شہباز شریف سنتے رہے۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے 22 گواہان نے بیانات قلمبند کروائے اور فلیگ شپ ریفرنس میں استغاثہ کے 16 گواہان نے بیانات قلمبند کروائے جب کہ نواز شریف نے دونوں ریفرنسز میں اپنا دفاع پیش نہیں کیا، دونوں ریفرنس کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں وزارت عظمیٰ سے الگ ہونا پڑا اور عدالت کے ہی حکم پر ان کے خلاف نیب تحقیقات کا آغاز ہوا۔ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس بنایا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 11 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی جب کہ مریم نواز کو 7 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال کی سزا سنائی گئی اور اب نوازشریف کے خلاف آخری 2 ریفرنسز پر فیصلہ آج محفوظ ہونے کا امکان ہے۔