counter easy hit

ہار پر پاکستانی شائقین نے غصے میں ٹی وی بھی توڑ دیے

on TV in anger

on TV in anger

ملتان………ہار پر پاکستانی شائقین نے غصے میں ٹی وی بھی توڑ دیے۔ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست نے پاکستانی شائقین کے دل چھلنی کردیے۔ ملتان ہو یا گوجرانوالا، فیصل آباد ہو یا حیدرآباد ہر طرف مایوسی نے ڈیرے جمالیے۔کسی نے تو ٹی وی تک توڑدیا۔
ملتان میں پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے خانیوال روڈ پر بڑی اسکرین لگائی گئی۔ بڑی تعداد میں شائقین جوش و خروش کے ساتھ جمع ہوئے۔ میچ شرو ع ہوا لیکن پھر وہ ہوا جس نے شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ایک کے بعد ایک پاکستان کے کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے لگیں۔ خوشی سے طلملاتے چہرے ماند پڑگئے۔ ہر طرف مایوسی چھاگئی۔ٹی وی پر دیکھنے والوں نے اپنا غصہ ٹی وی توڑ کر نکالا۔فیصل آباد کے نجی ریسٹورنٹ میں بھی میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی گئی۔ کسی نے چہرے پر پینٹ کرایا تو کسی نے کھانے کی میز اسکرین کے بالکل سامنے لگوائی۔ پھر وہی ہوا۔ کھانا بھی گلے سے نہیں اترا۔میچ کی صورتحال کیا بگڑی گوجرانوالہ میں بھی لوگوں کے منہ بگڑگئے۔نہ مٹھائی تقسیم ہوئی نہ کوئی بھنگڑے ڈالے گئے ۔ بچے بڑے سب ہی بُری طرح مایوس ہوئے۔سیالکوٹ اور حیدر آباد میں بھی میچ دیکھنے کے لیے جوش وخروش سے تیاریاں کی گئیں لیکن پھر جو حال پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا کیا، وہی حال شائقین نے کھلاڑیوں کا کیا۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔