counter easy hit

سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی دیدی

لاہور:  ایم این اے حمزہ شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے ،عائشہ احد کے گھر پر پانچ اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔

On the order of the Supreme Court, the Lahore Police gave security to Aisha Ahadپولیس کے مطابق عائشہ احد کے گھر سے باہر جانے کیلئے بھی علیحدہ سکواڈ دے دی گئی ہے اور پولیس اہلکار عائشہ احد کے ساتھ رہیں گے۔ ایس پی کینٹ بلال ظفر کے مطابق سپریم کوٹ کے حکم پر عائشہ احد کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ عائشہ احد کی رہائش میرے ڈویژن میں ہے اور سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ عائشہ احد نے حمزہ شہباز، علی عمران اور اپنے ایک ڈرائیور سرور کے خلاف مقدمہ کی درخواست تھانہ جنوبی چھائونی میں دیدی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حمزہ نے نئے گھر شفٹ کرنے کے بہانے ماڈل ٹائون بلایا، بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، زدوکوب کیاگیا۔ سادہ کاغذ پر دستخط کرائے۔