counter easy hit

ڈونلڈٹرمپ کے خط پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا، ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد، واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھاتھا جس میں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات میں معاونت کی درخواست کی تھی اور اب وزیراعظم کا اس خط پرفیصلہ بھی سامنے آگیااور انہوں نے ٹرمپ کواس کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی صدر کو جوابی خط میں وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی طر ف سے افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی امریکی صدر کی درخواست پر یقین دہانی کرائی جائے گی اوردو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا۔