counter easy hit

ماڈل دینی مدرسہ حاجی کیمپ میں چوتھے دن بھی طالبات کااحتجاج جاری

ماڈل دینی مدرسہ حاجی کیمپ میں چوتھے دن بھی طالبات کا احتجاج جاری
On the fourth day the protest continue in Model religious school Haji camp WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.10 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.10 PM (1) WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.09 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.08 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.07 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.06 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.11 PM WhatsApp Image 2018-02-06 at 3.52.05 PMراولپنڈی: (اصغر علی مبارک) چیئرمین مدرسہ بورڈ کیپٹن آفتاب اور وزارت مذہبی امور کے دیگر حکام کا مدرسہ کا دورہ طالبات نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا- طالبات کا مطالبہ ہے کہ ماڈل دینی مدرسہ کی پرنسپل ذل عظیم کو برطرف کیا جائے  وزارت مذہبی امور نے جن اساتذہ کو فارغ کیا ہے انہیں بحال کیا جائے- ماڈل دینی مدرسہ کی پرنسپل نے چار دنوں سے متعدد طالبات کا کھانا بھی بند کررکھا ہے- مدرسہ کی پرنسپل نے پہلے تھانہ نون کے پولیس اہلکاروں کے ذریعے طالبات کو احتجاج ختم کرنے پر دبائو ڈالا ماڈل مدرسہ کی پرنسپل نے وزارت کے آرڈرز کو اپنے ہاتھوں سے تبدیل کرتے ہوئے گریڈ سترہ میں تعینات آٹھ ٹیچرز کو گریڈ سولہ میں کردیا تھا اور تین ٹیچرز کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد طالبات احتجاج کررہی ہیں کچھ طالبات کو کھانا نہ ملنے کی وجہ سے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی ہیں- حالات بہت خراب وزارت کے حکام اور پرنسپل نے طالبات نے دھمکی دی ہے کہ اگر احتجاج ختم نہ کیا تو مدرسے سے بےدخل کردیں گے- پرنسپل کے ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر مارکر کلاس سکستھ کی طالبہ ثمینہ کا بازو توڑ دیا ہے