counter easy hit

بیٹے کی وفات پر قمرالزمان کائرہ کو ویڈیو پیغام میں دلاسہ دینے والی ننھی لائبہ قمرالزمان کائرہ کی خواہش پر مردان سے لالہ موسیٰ پہنچ گئی

On the death of his son, Lala Musa came to Moses on the wishes of the younger brother of Qamarzman Kaira, who gave the video message to Qamarzman Kira.

لالہ موسیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹے کی وفات پر قمرالزمان کائرہ کو ویڈیو پیغام میں دلاسہ دینے والی ننھی لائبہ قمرالزمان کائرہ کی خواہش پر مردان سے لالہ موسیٰ پہنچ گئی۔ مردان سے تعلق رکھنے والی ننھی لائبہ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں قمرالزمان کائرہ سے کہا تھا کہ انکل کائرہ آپ اپنے بیٹے کی وفات پر روئیں مت، وہ اللہ کے پاس بہت اچھی حالت میں ہو گا، اللہ اسے خوش رکھے گا، آپ رویے مت، میں بھی آپ کی بیٹی ہوں۔اس ویڈیو پیغام کے بعد قمرالزمان کائرہ نے ننھی لائبہ کو ملنے کے لیے اپنے پاس لالہ موسیٰ دعوت دی جس پر وہ اپنے والدین کے ساتھ لالہ موسیٰ آئی اور قمرالزمان کائرہ سے ملی۔ اس موقعہ پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لائبہ کے اس دلاسے سے میرا غم ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرورہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ 17مئی کو رہنما پیپلز پارٹی کے صاحبزادے کی گاڑی کو اوور اسپیڈنگ کے باعث لالہ موسیٰ کے قریب حادثہ پیش آیا، درخت سے ٹکرانے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ اسامہ اور اس کا دوست موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالجلاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ زمان کائرہ اوور اسپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوا۔ ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی تھی۔ درخت سے ٹکرانے کے باعث اسامہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے باعث اسامہ قمر گاڑی چلا رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website