ملتان: مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما مخدوم جاوید ھاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی دوسری بار مدت پوری ہونے پر عوام کو یوم تشکر منانا چاہیے، خواہش ہے کہ وزیر اعظم بھی اپنی مدت پوری کرے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں عمران کی پارٹی اور نواز شریف کو ہی نہیں نظام کو بھی بچانا چاہتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ جتنی قرادادیں پاس کرا لی جائیں انتخابات وقت پر ہی ہونگے۔ تحریک انساف نے خود وزیراعلی کا نام دیا لیکن شائد پھر کوئی اشارہ آیا تو واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی پر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے والد نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں انکا کہنا تھا کہ 60 سالوں بعد یاد آ گیا کہ دریا خشک ہوگئے کیا دریا بیچنے والے ایوب خان کو کوئی پوچھنے والا تھا۔








