counter easy hit

کراچی میں 29 جنوری کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 29 جنوری کو کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ جو لوگ کراچی کی ترقی چاہتے ہیں ان سب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

On 26th january will perform the public power, Mustafa Kamal

On 26th january will perform the public power, Mustafa Kamal

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہناتھا کہ ماضی میں جو لوگ کراچی کے حکمران بنے بیٹھے تھے انہوں نے شہر کو تباہ کر دیا۔ گورنر ہاؤس میں بھی ایک پارٹی کا نمائندہ تھا لیکن کراچی کے باسیوں کو تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے انیس قائمخانی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور حیدری کا دورہ کیا اور دکانداروں اور عوام سے 29 جنوری کو ہونے والے پاک سر زمین پارٹی کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو تاریخی پذیرائی ملی ہے، شیطان دوست قوتیں راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ اپنے لوگوں کو سچ بتانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website